پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو بچا لیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو بچا لیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارے خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر سپیس میں داخل ہونے کے قریب جاپہنچے ،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی سے بچ گئے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی پیشہ ورانہ مہارت اور حاضر دماغی سے بڑا سانحہ بچا،تہران ایئرٹریفک کنٹرول سے بارہا رابطوں کے باوجود جواب نہیں ملا، سعودی عرب، دبئی و دیگر ممالک سے آنے اور جانے والی پروازوں کو رہنمائی کرکے بڑے خطرے سے بچایاگیا،ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے جہازوں کونکلنے میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔



















