اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت پٹرولیم نے کہا ہے ملک میں ایندھن کے وافرذخائر ،ایک آئل جہاز آ گیا، دوسرا جلد پہنچنے والا ہے ۔
وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت پٹرول پرائسز مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مصنوعات کی قیمتوں و سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
حکام وزارت پٹرولیم نے بریفنگ دی عالمی بحران کے باوجود پاکستان میں پٹرول ،ڈیزل کی سپلائی مستحکم ،فی الحال ایندھن کے وافرذخائر موجود ہیں،ڈیزل کا ذخیرہ تقریبا 24 دن کےلئے کافی،پٹرول کی سپلائی بھی تسلی بخش ،ایک آئل کارگو کراچی پہنچ گیا، دوسرا جلد پہنچنے والا ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا مزید آئل شپمنٹس راستے میں ہیں ،مارچ ،اپریل کیلئے انتظام کرلیں گے، ایل سیز کے بڑھتے سائزکی وجہ سے درآمد میں مشکلات ہیں،وزیرخزانہ نے بینکس،درآمد کنندگان کے درمیان بہتر تعاون کی ہدایت کر تے ہوئے کہاذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے سخت نگرانی کی جائے،عوام کوریلیف دینا اور سپلائی برقرار رکھنا ترجیح ہے،اجلاس میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایندھن کی نگرانی مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام اداروں کو بروقت ڈیٹا شیئر کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ایندھن کے وافرذخائر ،ایک جہاز آ گیا، دوسرا جلد پہنچنے والا ہے ،وزارت پٹرولیم

















