سکوا ڈ کی گاڑی کو حادثہ،2رضا کار جاں بحق،مولانا اسجد محمود محفوظ
ڈیرہ اسماعیل خان،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)سکوا ڈ کی گاڑی کو حادثہ،2رضا کار جاں بحق،مولانا اسجد محمود محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا،سکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹر وے سے نیچے جاگری،فضل الرحمن کے صاحبزادے اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے،2رضاکار جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا، ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔
دوسری جانب امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا نوجوانوں کی شہادت پر دل رنجیدہ ، رمضان کے مبارک مہینے میں شہادت بلندی درجات کا باعث بنے گی۔


















