اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایران پرحملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننے کا خواہاں ہے۔
عطا تارڑ نے کہا پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے، پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کے حل کیلئے کامیابی سے ثالثی کاکردار ادا کیا تھا۔
وفاقی وزیر نے طالبان کا ہسپتال پر بمباری کاالزام بے بنیاد قرار دیدیا اور کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فوج کے حملے دہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پرمرکوز رہے، افغان طالبان پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلاچکے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں: پاکستان

















