اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس و تعزیت کا اظہار اورخطے میں جلد امن و مسائل کے حل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مستقل امن ، استحکام کےلئے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔
دریں اثنا پاکستانی سفیر مدثر علی ٹیپو نے کہا پاکستان، ایران میں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، مکمل سہولت فراہم کرنے پر ایرانی حکومت کا شکرگزار ہوں
ایکس پر پاکستانی سفیر نے کہا ایران نے مشکل حالات میں پاکستان کی ایران کےساتھ تجارت میں مکمل سہولت فراہم کی، ایران کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت کےلئے بھی مکمل سہولت فراہم کی گئی، پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی سرحدیں معمول کے مطابق فعال اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، سرحدی مقامات پر گرین چینلز فعال ہیں جو دونوں جانب اشیا کی تیز ترترسیل میں مدد دے رہے ہیں،مدثر ٹیپو نے مزید کہا سفارتخانہ تجارت میں ہر ممکن سہولت کےلئے پاکستان اور ایران میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے مسلسل رابطے میں ہے۔
ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،مشکل وقت میں حمایت پر اظہار تشکر



















