لاہور: (وقائع نگار)وی آئی پیز کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری ،پنجاب حکومت نے منظوری دیدی۔
دستاویز کے مطابق 52 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، پنجاب حکومت نے 20 ٹویوٹا فارچیونر ،12 ہائی لکس گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی۔
37 کروڑ 27 لاکھ مالیت کی 20 ٹیوٹا فارچیونرز سگما 4×4 ،وی وی آئی پیز کی سکیورٹی و پروٹوکول کےلئے 12 4×4 ہائی لکس ڈالے خریدے جائیں گے،گاڑیوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کےلئے بجٹ منظور کیا گیا ،نائٹ وژن، تھرمل کیمرے اور جدید سکیورٹی آلات بھی منصوبے میں شامل ہیں۔
وی آئی پیز کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری ،پنجاب حکومت نے منظوری دیدی

















