ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار، ایک ہی تقریر میں کئی متضاد بیانات


واشنگٹن:(بیورورپورٹ) ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار، ایک ہی تقریر میں کئی متضاد بیانات دے دئیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض اوقات چند منٹوں میں ٹرمپ کے متضاد بیانات سامنے آ جاتے ہیں۔

ایک ہی وقت میں امریکہ کو عظیم ملک بتا کر دوسرے ہی لمحے مدد کی اپیل کردی،آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اتحادیوں سے مدد کی درخواست کرکے پلٹ گئے، دوسرے ہی لمحے کہہ دیا ضرورت نہیںپھر کہاضرورت ہے مگر جانتا ہوں مدد کرنے نہیں آئیں گے الگے ہی لمحے کہا وہ مدد کیلئے بہت پرجوش ہیں، کشتیاں و دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے ایک اور پلٹا مارتے ہوئے کہاامریکہ دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے ، کسی کی ضرورت نہیں۔