نفرت انگیز مواد کی اشاعت ، اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر سنگین جرائم بارے رپورٹ طلب

لاہور(قاضی ندیم اقبال) معاشرے میں قیام امن اور قوانین کی پاسداری اولین ترجیح۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی اداروں اور ضلعی حکام سے5اہم معاملات بارے شق وار رپورٹ طلب کر لی۔ جو پرفارمہ کی صورت میں تیار کی جائیگی۔ رپورٹس سامنے آنے کے بعد صوبائی اداروں اور مقامی حکومتوں کی جانب سے حکومتی ترجیحات کی روشنی میں ڈلیور کرنے کی بابت معاملات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے شیشہ کیفیز چلانے والے، گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے والے،نفرت کے حامل مواد کی اشاعت کرنے،فصلیں جلانے والوں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کی بابت رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نوجوان نسل بالخصوص کالج اور عائد کر رکھی ہے جس پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ تعلیمات،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ ضلعی حکام پر بھی عائد ہوتی ہے۔ یہی نہیں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کی غرض سے شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کے عمل پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عمل کو پائیدار بنیادوں پر قائم رکھنے کی غرض سے نفرت انگیز مواد کی اشاعت، اور اسکی تشہیر پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ جبکہ صوبہ کی فضا کو آلودگی سے بچانے کیلئے فصلوں کو جلانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی اداروں کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعینات ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کی جانب سے مختلف معاملات بارے لگائی جانے والی پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹس ارسال کریں جس میں بتایاجائے کہ کس حوالے سے کتنے چالان کئے گئے، کتنے جرمانے ہوئے، کتنی ریکوری ہوئی، کتنے مقدمات عدالتوں کو ریفر کئے گئے۔ جبکہ اس وقت ان کے زیر انتظام اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر کیا صورتحال ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عائدکی گئی پابندیوں پر کس حد تک عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔