آپریشن غضب للحق، کرم، باجوڑ سیکٹر میں دشمن پوسٹیں تباہ، متعدد خوارجی جہنم واصل

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک افواج کی افغان طالبان ، فتنہ الخوارج کیخلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ، کرم سیکٹرمیں پاک فوج نے افغان طالبان ، فتنہ الخوارج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں، کارروائیوں کے دوران متعدد خوارجی جہنم واصل ، باقی فرار ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا،آپریشن غضب للحق اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔