دہشتگردوں کی پشت پناہی ،افغان سیاسی قیادت نے طالبان کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا


کابل:(مشرق نیوز) دہشتگردوں کی پشت پناہی ،افغان سیاسی قیادت نے طالبان کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا۔

نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے کہا پاکستان کی حالیہ فضائی کارروائیاں طالبان رجیم کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں ،دہشتگردوں کی حمایت کا نتیجہ ہیں،طالبان نے القاعدہ، فتنہ الخوارج، جیش العدل و دیگر دہشتگرد تنظیموں کو پناہ دے کر کشیدہ حالات پیدا کیے، طالبان رجیم داخلی و عالمی سطح پر اپنی قانونی حیثیت کھو چکا۔

محقق نے افغانستان میں ہزارہ برادری پر ہونےوالے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا افغانستان میں ہزارہ ہونا کوئی جرم نہیں، نسلی بنیادوں پر نشانہ بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے، عوام امید کا دامن نہ چھوڑیں اور ملک میں بڑی تبدیلی کےلئے تیار رہیں۔