عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی یقینی بنائے،پاکستان


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے اقوام متحدہ ،عالمی برادری سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش کانوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا رمضان کے آخری جمعہ پر نمازیوں کو نماز سے روکنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی جاری ہے، 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد ساتویں سال بھی جامع مسجد بند رہنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،رمضان کے مقدس مہینے میں عبادت پر پابندیاں انتہائی تشویشناک ہیں،عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی یقینی بنائے۔