سکیورٹی خدشات،اسلام آباد کے کئی مقامات بند،ریڈ زون سیل
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات ،اسلام آباد میں کئی مقامات کنٹینرز لگا کر بند ،ریڈ زون سیل ،پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دئیے گئے ،مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری کے اطراف سکیورٹی سخت کر کے کنٹینرز لگا دئیے گئے ،پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے کےلئے صرف مارگلہ روڈ کھلا ہو گا، باقی تمام داخلی رستے بند ہوں گے، چاند تارہ فلائی اوور سری نگر ہائی وے سے سرینا چوک تک بند ہو گا، آبپارہ سہروردی روڈ آنے اور جانے کےلئے مکمل بند ہو گا۔


















