لکی مروت ، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید
بنوں،اسلام آباد: (بیورورپورٹ) لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے۔
شہدا میں ایس ایچ او شادی خیل صدر اعظم ، اے ٹی ایس اہلکار،سپاہی شاہ بہرام، شاہ خالد، حاجی محمد، گل زادہ ،سخی زادہ ،کانسٹیبل انصاف الدین شامل ہیں،سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
صدر مملکت آصف زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف،وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ایس ایچ او و دیگر بہادر پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کےلئے دعائے مغفرت ،زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا اورہمت افزائی کی
آصف زرداری ،شہباز شریف نے کہا قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی قربانیاں قوم کےلئے باعث فخر ہیں، دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔
محسن نقوی نے کہا خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا، شہدافخر ہیں ، عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کا عزم و قربانیاں لازوال ہیں، پیپلز پارٹی دہشتگردوں کےخلاف سینہ سپر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں و افسران کو سلام پیش کرتی ہے۔


















