بانی کو ایک دن شفا ہسپتال منتقل کردیں تو کیا ہوجائےگا؟ بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا صحت کے معاملے پر تشویش،بانی نے ایک ہزار دن جیل میں گزارے ، ایک دن شفا ہسپتال منتقل کردیں تو کیا ہوجائےگا؟۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معاملے پر پوری جماعت اور پاکستان میں تشویش ہے، سپریم کورٹ 15 مرتبہ گئے، ہمیں کہا گیا ہائیکورٹ چلے جائیں، ہائیکورٹ 20 مرتبہ گئے، 21ویں بار تاریخ پڑ گئی اور آرڈر آگیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ذاتی معالج اور خاندان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہو یہ تو انسانی بنیادوں پر بھی ہونا چاہیے، تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پڑھیں گے، جج صاحب نے جو سر سری حکم دیا وہ سنا، یہ نہیں سنا حکم دیا فزیشن اور فیملی ممبر کی موجودگی ان کے ساتھ ہواگر دونوں چیزیں نہ ہوں تو نا مکمل ہے۔


















