”آپریشن غضب للحق“ ٹل،ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ


راولپنڈی :(بیورورپورٹ) آپریشن غضب للحق،پاک فوج کی موثر کارروائیاں،ٹل،ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ کردیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی موثر کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں،افغان طالبان کی جارحیت کےخلاف پاک فوج کی جانب سے طاقتور اور فیصلہ کن جواب دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا،کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے عناصر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔