تہران (مشرق نیوز) ایران نے اسرائیل اور خلیج میں گوگل، مائیکروسافٹ اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلامک ری پبلکن گارڈز نے کہا ہے کہ وہ اب اسرائیل اور خلیج میں واقع امریکی ٹیک فرمز اور بینکوں کو نشانہ بنائیں گے، حالیہ حملے میں ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا گیا، دشمن نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ معاشی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے پر مجبور کردیا ہے۔
ایران کے اسلامک ری پبلکن گارڈز کا کہنا ہے کہ عوام ایسے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے دور رہیں جو امریکہ یا اسرائیل سے منسلک ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کے تہران پر حملے جاری ہیں، تہران پر شدید بمباری کی گئی، دھماکے اور لڑاکا طیاروں کی آوازیں سنی گئیں، ایک شہری شہید ہو گیا۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اصفہان میں بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں روسی قونصل خانہ متاثر ہوا، تبریز میں حملے سے تین شہری شہید اور چار زخمی ہوئے۔ 28 فروری سے شروع ہونے والے حملوں سے اب تک ایران میں 10 ہزار شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا، 20 ہزار عمارتیں متاثر ہوئیں۔
دشمن نے خطے میں امریکی معاشی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے پر مجبور کردیا:ایران


















