بھارتی آبی جارحیت، دریائے چناب پر دلہستی ہائیڈرو منصوبے پرکام کا آغاز کر دیا

لاہور: (وقائع نگار)بھارتی آبی جارحیت،سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں دریائے چناب پردلہستی ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام شروع کر دیا،منصوبہ ساڑھے3سال میں مکمل ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں 260میگاواٹ صلاحیت کا حامل دلہستی ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ 44ماہ کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے،بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے تناظر میں مغربی دریا ﺅں پر مکمل ہونے والا پہلا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ہوگا،منصوبے کو 7جنوری 2026کو ماحولیاتی کلیئرنس ملی،20فروری کو این ایچ پی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سرمایہ کاری کی منظوری دی