تہران،واشنگٹن،نیویارک،تل ابیب،ابوظہبی ،دوحہ،مانامہ،جوڑڈن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکہ،اسرائیل کی بمباری،ایران دھماکوں سے گونج اٹھا،نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی،تہران کابھرپور جواب،میزائل حملوں کی 39 ویں لہر کا آغاز،امریکہ، اسرائیل سے منسلک اقتصادی و بینکنگ مراکز کو نشانہ بنانے کا اعلان،کویت ،بحرین میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملے،عمان کی صلالہ بندرگاہ پر تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات نشانہ،دبئی ائیرپورٹ کی حدود میں 2 ڈرونز گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ہلال احمر کے مطابق ایران میں حملوں سے شہری انفراسٹرکچر بڑے پیمانے پر متاثر،20 ہزار شہری عمارتیں نشانہ بنیں ،19 ہزار 734 شہری ڈھانچوں ،77 طبی مراکز ،65 تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچا،شہادتیں1300سے زائد ہیں،اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیاایران کے نو منتخب سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای معمولی زخمی ہوئے تاہم اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،مجتبیٰ خامنہ ای کو ہلکی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام ) نے کہا آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں،امریکی فورسز ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کم کر رہی ہیں، جہاز رانی و عالمی بحری سلامتی کی حفاظت جاری رہے گی۔
قبل ازیں امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاامریکی فورسز نے چند گھنٹوں میں سرنگیں بچھانے والی 10کشتیوں اور جہازوں کو مکمل تباہ کردیا،ایران نے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے، ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے کی رپورٹ نہیں اگر مائنز بچھائی ہیں تو فوری طور پر ہٹا دیں ورنہ خوفناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا جب چاہوں جنگ ختم ہوجائےگی،حد تک اپنے اہداف تک پہنچ گئے،امریکی فوج نے توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا اور کارروائی منصوبے سے بھی آگے بڑھ رہی ہے،تنازع زیادہ دیر نہیں رہے گا،جنگ جلد ختم ہوگی۔
دوسری جانب ایران نے میزائل حملوں کی 39 ویں لہر کا آغاز کر تے ہوئے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پرمیزائلوں کی بارش کردی، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام رہا،پاسداران انقلاب نے کہاخلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل ،ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے،کویت،بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، العدیری ہیلی کاپٹر بیس، الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں،آبنائے ہرمز میں سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے ، امریکہ ،اسرائیل کے جہاز کسی بھی وقت نشانہ بن سکتے ہیں۔
فوج کے کمانڈر ابراہیم ذوالفقاری نے امریکہ ، اسرائیل سے منسلک اقتصادی ،بینکنگ مراکز کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتہران میں بینک سپہ کا انتظامی دفتر اسرائیل امریکی حملے میں متاثر ہوا،دشمن اقتصادی مراکز ، بینکوں کو جواب میں نشانہ بنانے پر مجبور کر رہا ہے،علاقے کے لوگ بینکوں سے کم از کم ایک ہزار میٹر دور رہیں،جوابی پالیسی ختم اب مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کررہے ہیں،امریکہ اسرائیل کو مکمل سزا ملنے تک ایک کے بعد ایک حملہ کریں گے۔
ادھر ایرانی صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے ٹیلیگرام پیغام میں کہا مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر ملی ،اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کیں،مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اورحالت خطرے سے باہر ہے۔
علاوہ ازیںدبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب 2 ڈرون گرنے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ،شہریوں کاتعلق گھانا ،بنگلہ دیش اور بھارت سے ہے۔
عمان کی صلالہ بندرگاہ پر تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبری کے مطابق بندرگاہ میں موجود آئل سٹوریج تنصیبات نشانہ بنیں،کسی تجارتی جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید برآں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے کہا پاکستان لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے،لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،اسرائیل لبنان کے قابض علاقوں سے فوری طور پر نکل جائے،28فروری کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہونیوالے کشیدگی تشویش کا باعث، پاکستانی حکومت ،عوام لبنانی بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے۔
چینی ،روسی مندوب نے کہا مشرق وسطیٰ جنگ روز بروز پھیل رہی ہے،فریقین جنگ بندی کی طرف آئیں،امریکی ،اسرائیلی فوجی مہم جوئی سے پورا خطہ انتشار کا شکار ہے،حملوں میںشہریوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئیں،امریکہ ،اسرائیل نے ایران میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا،لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
جب چاہوں جنگ ختم ،ٹرمپ،تیل 200ڈالر فی بیرل تک جائےگا،ایران



















