میئر نیویارک کی رہائشگاہ کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز برآمد


نیویارک:(بیورورپورٹ)نیویارک میں مسلمان مخالف ریلی، میئر ممدانی کی رہائشگاہ کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں مسلمانوں کیخلاف ریلی نکالی گئی ،پولیس نے میئر ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لے لیں،مشکوک ڈیوائسز کےساتھ 2 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ،واضح نہیں ہو سکا واقعہ کے وقت میئر ،اہلیہ گھر پر تھے یا نہیں،تحقیقات شروع کردی گئیں۔