ابوظہبی:(مشرق نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کہا قوم حالت جنگ میں ہے، اپنے ملک، عوام اور خاندان کا حصہ رہائشیوں کےلئے اپنا فرض ادا کریں گے،یو اے ای آسان شکار نہیں ۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہسپتال کا دورہ کیا ،حملوں میں زخمی ہونےوالے مختلف قومیتوں کے افراد کی عیادت کی،صحت یابی کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا،شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے زخمیوں اور اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آپ اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہر فرد کی سلامتی ذمہ داری ،ترجیح ہے،موجودہ حالات اماراتی معاشرے کے اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔
قوم حالت جنگ میں ہے،یو اے ای آسان شکار نہیں،اماراتی صدر


















