آپریشن غضب للحق،طالبان کے متعدد کارندے ہلاک ،پوسٹیں تباہ


راولپنڈی (بیورورپورٹ)آپریشن ”غضب للحق“،پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کےخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں، متعدد کارندے ہلاک، پوسٹیں تباہ ، دشمن مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی و جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائیوں میں متعدد کارندے ہلاک ، باقی پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پاک فوج کے بھرپور جواب میں دشمن فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے،آپریشن ”غضب للحق“ تاحال جاری ہے اور اپنے تمام اہداف حاصل ہونے تک جاری رکھا جائے گا۔