لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر آمد،مزاج پرسی،صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ملاقات کے دوران ملک کی داخلی سکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہی دی۔
شہباز شریف نے داخلی سلامتی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاعوامی جان و مال کے تحفظ کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں،واضح رہے محسن نقوی اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
شہباز شریف کی محسن نقوی کے گھر آمد،مزاج پرسی،صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں


















