واشنگٹن:(خواجہ فاروق)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےلئے اوول آفس میں خصوصی دعا ،ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تقریب میںوائٹ ہاوس کے اعلیٰ حکام ،روحانی رہنماوں نے بھی شرکت کی،پادریوں نے امریکی صدر کے کندھے پر ہاتھ رکھا ،ہاتھوں کی زنجیر بنائی،صدر کےلئے حکمت، رہنمائی، طاقت ،تحفظ مانگا گیا ،امریکی فوجیوں کےلئے بھی سلامتی کی دعا کی گئی۔
وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے متعدد مذہبی رہنما صدر کے گرد جمع ، آنکھیں بند کر کے دعا کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کےلئے اوول آفس میں خصوصی دعا،ویڈیو وائرل


















