امریکی قونصل خانے کے باہر11 ہلاکتوں کی تحقیقات شروع
کراچی(بیورورپورٹ)امریکی قونصل خانے کے باہر11 ہلاکتوں کی تحقیقات تحقیقات کےلئے قائم کمیٹی نے باقاعدہ انکوائری کا آغازکردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت کےخلاف یکم مارچ کومذہبی تنظیموں کی جانب سے مائی کلاچی روڈ پرواقع امریکی قونصل خانے پراحتجاجی مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ اورہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے 11 افراد کے جاں بحق 30 سے زائدافراد کے زخمی ہونے کا واقعے کی تحقیقات کےلئے سندھ حکومت کی ہدایت پرایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈوالفقارلاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی،کمیٹی نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈوالفقارلاڑک کی جانب سے تمام متعلقہ پولیس افسران کوطلب کیا تھا ،ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار،ایس ایس پی امجد شیخ،ایس ایس پی ساوتھ مہزورعلی،ایس ایس پی سٹی عارف عزیزاورایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیر شیخ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے،سب سے پہلے مرحلہ وار ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا پھر ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجارسے سوالات کیے گئے،سب سے پہلے ایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیر شیخ کو اندر بلایا گیا، ایس ایس پی امجد شیخ نے کمیٹی کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

















