کراچی (مشرق نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شاہ ٹاو¿ن فیز 3 میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابڑو گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں منور علی، عدیل علی، مظہر علی اور رضوان علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دو موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔
حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شاہ لطیف ٹاو¿ن، شاہ ٹاو¿ن، رزاق آباد، جوگی موڑ پیپری، گلشن حدید، قائدآباد اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم رضوان سٹریٹ کرائمز کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹیل ملز سے لوہا اور پیتل چوری کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے تاہم ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کراچی: رینجرز کی کارروائی، ابڑو گینگ کا سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار


















