اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملکی سلامتی،خود مختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،افغانستان جائز سکیورٹی خدشات حل ،بی ایل اے ،ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیموں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے، وزارت خارجہ نے سینٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔
وزارت خارجہ نے کہا بطور پڑوسی پاکستان پرامن، مستحکم، خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، طالبان رجیم کےساتھ مستحکم مصروفیت کی پالیسی اپنائی، افسوسناک ہے کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، افغان رجیم کے اگست2021میں برسراقتدار آنے کے بعدافغان سرزمین سے کارروائیاں بڑھیں، گزشتہ برس افغانستان سے 5300 دہشتگرد حملوں میں 1200 جانیں ضائع ہوئیں۔
تحریری جواب میں کہا گیا افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان و دیگر ہمسایہ ممالک کےلئے خطرہ ہیں،اکتوبر2025میں افغان رجیم نے ٹی ٹی پی ٹھکانوں سے پاکستان کےخلاف جارحیت کی، اپنی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں،امن و سفارتکاری کا حامی ہونے کی وجہ سے پاکستان مزیدکشیدگی نہیں چاہتا، افغان طالبان کےساتھ تعمیری انگیجمنٹ کے خواہاں ہیں، مذاکرات درست راستہ ہے،تنہائی نہیں۔
افغانستان جائز سکیورٹی خدشات حل ،دہشتگرد تنظیموں کےخلاف کارروائی کرے، وزارت خارجہ

















