پاکستان نے بگرام ائیر بیس میں ٹارگٹ حاصل کرلیا،طالبان رجیم کا ایمونیشن سپورٹ انفرا سٹرکچر تباہ
اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں دہشتگردوں کےخلاف 56 سٹرائیکس،پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، طالبان رجیم کا ایمونیشن سپورٹ انفرا سٹرکچر تباہ کردیا گیا۔
،سکیورٹی ذرائع نے کہا خیبر پختونخوا پولیس کو سیاسی طور پر آزاد کردیا جائے تو اکیلے ہی دہشتگردی کیخلاف کامیابی حاصل کرسکتی ہے،پاکستانی حکومت کا کردار متوازن ہے، آپریشن غضب للحق میں سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، دہشتگردی کے واقعات میں افغان طالبان رجیم ملوث ، آپریشن غضب للحق افغان عوام نہیں صرف دہشتگردی کےخلاف ، افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جارہا ہے ،سویلینز کوکہیں پربھی ٹارگٹ نہیں کیاجاتا، حکمت عملی سویلین نہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سٹرائیکس میں ٹی ٹی پی کی مڈ لیول لیڈر شپ ماری گئی ، افغان طالبان رجیم کےخلاف 56 سے زائد سٹرائیکس کیں،ایک ہی مطالبہ ہے افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف دہشتگردی میں استعمال نہ کرے،اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق 22 دہشتگرد تنظیمیں افغانستان میں کام کررہی ہیں، باجوڑ، ترلائی مسجد اور وانا کے واقعات میں افغان طالبان ملوث ہیں،افغانستان میں ٹی ٹی پی کی 226 چیک پوسٹیں ملیا میٹ،36پر قبضہ کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل ،سیاست سے بالاتر ہو کر آپریشن کو کامیاب بنانا ہوگا، خیبرپختونخواپولیس کو سیاسی طور پر آزاد کردیا جائے تو اکیلے ہی دہشتگردی کےخلاف کامیابی حاصل کرسکتی ہے،افغانستان میں کس کی حکومت آتی ہے، کوئی سروکار نہیں، صرف اور صرف دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، تیراہ میں کوئی لارج سکیل آپریشن نہیں صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کررہے ہیں،بھارتی سرپرستی اور افغان رجیم کے باعث پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ، طالبان رجیم کے فیصلے کوئی اور کر رہا ہے۔
ذرائع نے کہا پاکستان کا دفاعی بجٹ ایران سے کم لیکن ملٹری پاور دنیا میں سب سے زیادہ ہے، چین ، روس ،امریکہ سمیت سب سے اچھے تعلقات ہیں، افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک ،بات ہوتی رہتی ہے،پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، طالبان کی ایمونیشن سپورٹ کا انفرا سٹرکچر تباہ کردیا،کسی بیان پر کارروائی نہیں کی گئی بلکہ اپنا ٹارگٹ حاصل کیا، اہداف کے حصول تک افغانستان میں ٹارگٹ کرتے رہیں گے،افغانستان ایمپائرز کا قبرستان نہیں پلے گراونڈ ہے، ایمپائرز افغانستان آکراپنا کھیل کھیلتے ہیں،ٹی ٹی پی سے دھمکیوں کے پرچے جاری کرائے جارہے ہیں، افغانستان ماسٹر پراکسی بن گیا ،کابل کو فتح کرنے کاکوئی ارادہ نہیں، افغان عوام رجیم چینج کا خود فیصلہ کریں،افغانستان کو دو ٹوک جواب دیا ٹی ٹی پی لیڈرشپ حوالے کرو۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے صحافیوں کی آپریشن غضب للحق کے تناظر میں آئی ایس پی آرمیں اہم نشست ہوئی ،بتایا گیا پاکستان کو افغانستان ،عوام کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں ، آپریشن غضب للحق طالبان رجیم کی طرف سے دہشتگردی کی سرپرستی کے مکمل خاتمے کی قابل یقین ضمانت وعملی اقدامات تک جاری رہے گا، کوئی جلدی نہیں ،افغان طالبان رجیم خطے میں دہشتگردی کی مرکزی “پراکسی ماسٹر” کے طور پرکام کر رہی ہے ، رجیم متعدد دہشتگرد تنظیموں کی سہولت کاری سے علاقائی امن واستحکام کیلئے خطرہ بن چکا ،طالبان رجیم کو پاکستان یا دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، آپریشن غضب للحق دہشتگردی کےخلاف جاری جنگ کا ہی تسلسل ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا اسلام کا دہشتگردی ، خودکش حملوں سے کوئی تعلق نہیں ، معصوم انسانی جانوں کا قتل عام، خواتین پر مظالم ، مساجد پر حملے اور دہشتگرد کاروائیوں کیلئے استعمال مذہبی و معاشرتی روایات کے منافی ہے، خودساختہ مذہبی عقائد کا پرچار کرنے والے خوارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، تمام مکتبہ فکر کے علما نے خوارج ،سرپرستوں کےخلاف جنگ کو افضل جہاد قرار دیا ،پاکستان دہشتگردی میں ملوث فتنہ الخوارج ،فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں، سہولت کاری کے مراکز ، بارڈر سے متصل لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنا رہا ہے ، تمام کاروائیاں انٹیلی جنس بنیاد پرصرف دہشتگردوں کے ٹھکانوں ،سہولت کاری کے مراکز کےخلاف ہیں،آپریشنز میں سویلین آبادیوں کو نشانہ بنانے کے تاثر پر مبنی رپورٹس نہ صرف حقائق کے منافی بلکہ دہشتگردی کے نتیجے میں معصوم پاکستانی جانوں کے ضیاع سے رو گردانی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا ایران ،خطے کے حالات کے تناظر میں پاکستان کی سلامتی کو خطرہ قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پاکستان تمام طاقتوں ،ممالک کےساتھ تعمیری و مثبت روابط پر یقین رکھتا اور اپنی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

















