آدھا رمضان گزر گیا ،خیبرپختونخوا میں عوام امدادی پیکیج کے منتظر ہیں‘ عظمیٰ بخاری


لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے آدھا رمضان گزر گیا ،خیبرپختونخوا میں عوام رمضان پیکیج کے منتظر ہیں،پنجاب میں30 لاکھ افراد کو امدادی رقم منتقل ،آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ مستحق افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف بھی حاصل کر لیں گے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاوزیر اعلیٰ مریم نواز کے شروع کردہ نگہبان رمضان پروگرام کے تحت صوبے بھر میں قائم مریم کے دسترخوانوں سے روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں ،مستحق لوگوں کو باعزت انداز میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے،افسوسناک امر خیبرپختونخوا حکومت ابھی تک اپنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے فہرستیں طلب کرنے کے مرحلے میں ہی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا پی ٹی آئی حکومت رواں سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکیج کے نام پر پارٹی کارکنوں میں 10 ارب تقسیم کرے گی،کے پی حکومت کی پوری توجہ عوامی مسائل کی بجائے صرف اڈیالہ کے قیدی کی طرف مرکوز ہے،12 برس سے 4کروڑ آبادی والے صوبے کو بے حس اور لاپرواہ حکمرانوں کے حوالے کیا گیا ۔