اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی، وفد میں لیاقت بلوچ، میاں اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی، وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔ اس موقع پر وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاءاللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور وزیر مملکت طلال چودھری بھی شریک تھے۔
وزیراعظم کی جماعت اسلامی کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ


















