اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کیلئے وقت مانگ لیا،اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے تجویز دی خطے کی بدلتی صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے فضل الرحمن کی دی گئی تجویز کی تائید کر دی ۔
شرکا نے وزیراعظم سے مکالمہ کیا ماضی میں بھی پیش آنےوالے واقعات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا رہا ہے،ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ان کیمرہ اجلاس بلانے کیلئے اتحادیوں ،فضل الرحمن سے وقت مانگ لیا اور کہامعاملے پرمشورہ کر لیتے ہیں۔
وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کیلئے وقت مانگ لیا

















