اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان،ترکیہ نے امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،ایران پر حملوں کی مذمت،خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے بحران پر گہری تشویش کا اظہار ،ایران پر اسرائیلی حملے ، خلیجی ممالک پر ہونےوالے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان کو برادر خلیجی ممالک کی قیادت سے اپنے حالیہ روابط سے آگاہ کیا ۔
دونوں رہنماوں نے زور دیتے ہوئے کہا مزید کشیدگی سے بچنے کےلئے تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں،وزیر اعظم نے صدر اردوان کو افغانستان کے تناظر میں حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ،دونوں رہنماوں نے قریبی و مسلسل رابطے میں رہنے ، خطے میں امن و استحکام کے قیام کےلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
شہباز کا اردگان سے رابطہ،امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

















