ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر تھا، پیشرفت کے باوجود حملہ کیا گیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق تھا، جوہری مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے باوجود پر حملہ کیا گیا،کسی تصادم کے حق میں نہیں، پاکستان دل وجان سے ایران کےساتھ ،معاملے کو غلط رنگ دینا ٹھیک نہیں،تنازع سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی گئی،پاکستانی کوششوں سے ایرانی قیادت بخوبی آگاہ ہے،سلامتی کونسل صدارت کے دوران امریکہ ،ایران کے مسئلے پر کئی مباحثے کرائے،عمان کی ثالثی میںمذاکراتی عمل کامیابی سے چل رہا تھا پھر اچانک حملہ کردیا گیا،امریکہ ایران کے تمام ایٹمی پروگرام کو مکمل ختم کرنا چاہتا تھا ،ایران کو پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی بات منوائی۔

نائب وزیراعظم نے کہا دلائل دئیے ایٹمی توانائی کا پرامن استعمال سب کا حق ہے، ایران کےساتھ اظہار یکجہتی کےلئے عرب ممالک کےساتھ رابطے کیے گئے،حالیہ حملے کے بعد بیک ڈور معاملہ سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں،3 دنوں میں کئی ممالک سے رابطہ کیا، کوشش ہے کسی طریقے سے ڈپلومیسی کو مذاکرات پر لایا جائے، ڈائیلاگ کے ذریعے افہام و تفہیم کا معاملہ نکل آئے گا،عوام کو آگاہ ہونا چاہیے پاکستان ایران کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، اعلانیہ و بیک ڈور سفارت کاری کےلئے بہت متحرک ہیں،کوششوں سے ایرانی قیادت مکمل آگاہ و شکر گزار بھی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا وزیراعظم ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہت متحرک و مثبت کردار ادا کیا، ملک کے اندر معاملے کو غلط رنگ دینا ٹھیک نہیں،ایرانی سپریم لیڈر کا قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،تمام ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ میں ایران ، افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائےگی،موجودہ وقت چیلنجنگ ، پورے خطے میں کشیدگی ،پاکستان کا فرض ہے امن قائم رکھے، پاکستان اسرائیل کو قبول نہیں کرتا۔

نائب وزیراعظم نے کہا ایران سے کہا پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مد نظر رکھا جائے،سب نے دیکھا سب سے کم ری ایکشن سعودی عرب ،عمان کیخلاف ہوا ،ایران و خلیجی ریاستوں کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث متعدد افراد مختلف ممالک میں پھنس گئے،ایران میں 33 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ، زمینی راستے کھلے تاہم سفر طویل اور مجموعی صورتحال تشویشناک ہے،وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے فعال ،رابطہ نمبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود ہیں، تہران، زاہدان اور مشہد میں بھی ہنگامی مراکز کام کر رہے ،ابوظہبی میں سفارتخانہ ،دبئی و جدہ میں قونصل خانے متحرک ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا ایرانی میزائل حملوں کے دوران ابوظہبی میں پاکستانی شہری جاں بحق ،64 شہری آذربائیجان منتقل ،792 پاکستانی ایران سے واپس آ گئے،آذربائیجان سرحد پر پاکستانیوں کو ویزا سہولت بھی دی جا رہی ہے

دریں اثنا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے موجودہ علاقائی صورتحال پر ٹیلی فون پر بات چیت کی، دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مشرق وسطیٰ میں امن ،استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور ابھرتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔