دہشت گردی کے خاتمے کےلئے سب کو یکسو ، متحرک ہونا پڑیگا:مریم نواز

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے مےں بائیکس سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے کی منظوری دےدی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس مےںسکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس مےں بائےکس سمےت گاڑےوں پر ای ٹےگ لگانے کا فےصلہ کےاگےا، مریم نواز نے 7 روز میں مائیکرو سکیورٹی کاپلان طلب کر لیا ،اجلاس مےں پنجاب سائبر کرائم انوسٹی گےشن ےونٹ بنانے کی منظوری دی گئی،سائبر کرائم کا شکار خواتےن اوربچےوں کےلئے خصوصی سےل قائم ہوگا، وزیراعلیٰ نے سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دےدی، اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم ہوں گے، مریم نواز نے غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹ سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کی ہدایت کی، اس موقع پرصوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی بھی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ نے چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے ، جدید ترین ڈرون ڈیفنس خریدنے اور ڈرون پر پابندی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کی ہدایت کی، مریم نواز نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی نشاندہی کےلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا اورہجوم سے نمٹنے کےلئے قائم آر ایم پی کی ٹریننگ اور جدید ترین سکیورٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں یوم حضرت علیؓ پرعلماءکرام سے مشاورت کے بعد سکیورٹی ایس او پی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب میں صورتحال کو بروقت سنبھالنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور لاہور پولیس کو شاباش دی، مریم نواز نے امن و امان کی بحالی کےلئے متحرک علماءکرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا، مریم نواز نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کےلئے سب کو یکسو اور متحرک ہونا پڑے گا،چیک پوسٹ سے خود کش حملہ آور کاپنجاب میں داخل ہونا تشویشناک ہے،آرام سے نہیں بیٹھ سکتے سب کو ہوشیار رہنا ہوگا،جنگ(وار فیئر) کے طور طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا، علماءکرام امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون جاری رکھیں۔