اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر ایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے،تشدد اور جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کےلئے بڑا چیلنج ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر دنیا بھر میں موجود سوگواران کے صبر کی دعا ءکی، چیئرمین پی پی نے کہاایران، اسرائیل اور گلف ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلاو پورے خطے اور عالمی امن کےلئے خطرناک ہے۔
ایران، اسرائیل ، گلف ممالک میںکشیدگی عالمی امن کےلئے خطرناک ہے:بلاول بھٹو


















