حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید


اسلام آ باد:(بیورورپورٹ)سپیشل عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں سنا دیں،2 کو بری کردیا گیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے کیس کافیصلہ سنایا، ملزم صفدر الرحمن 10 ،تفضیل، وقار،طاہر کو 5،5 سال قید کی سزا سنائی گئی،عدم شواہد پر بری ہونےوالوں میںمجتبیٰ،اشفاق ہیں۔