آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 برس مکمل ہونے پرخصوصی تقریب


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو نے کہا ہے 7سال قبل پاک فضائیہ نے موثر جواب سے دشمن کے برتری زعم کو توڑ کر قابل اعتماد دفاعی توازن بحال کیا،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 برس مکمل ہونے پر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو نے کہا پاکستان باوقار امن کا خواہاں ذمہ دار ملک ہے، 7 سال قبل دشمن نے تاریکی میں پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر کے غلط اندازہ لگایا،پاک فضائیہ میں جدید جنگی ،معاون صلاحیتیں ،بغیر پائلٹ سسٹمز، الیکٹرانک وارفیئر، سپیس اور سائبر اثاثے شامل کردئیے، مقامی سطح پر تیار کردہ ملٹی ڈومین کل چین قائم کی گئی۔