اسلام آباد :(بیورورپورٹ)صدر،وزیراعظم نے کہا ہے امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،افغانستان نے سالمیت کو للکارا ،منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا باوقار قوم ، دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت ، سرحدوں کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،پاکستان دباو یا دھمکی سے مرعوب ہوگا، مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے امن کو کمزوری سمجھا تو سخت جواب ملے گا،طالبان رجیم اپنے محسن پاکستان کےخلاف ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ذریعے دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے،تمام سفارتی کارروائیاں اور برادر ممالک مجرم ٹولے کو راہ راست پر لانے میں ناکام رہے،مجرم ،بزدل ٹولے نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے ملکی سالمیت کو للکارا ، پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر سفارتی ذرائع اختیار کیے۔
آصف زرداری نے کہا 8فروری کو اسلام آباد خودکش حملے کے بعد طالبان رجیم کو واضح اور سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا،پاکستان کو بخوبی علم تشدد کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور سرپرست کہاں بیٹھے ہیں، کچل دیاجائےگا۔
شہبازشریف نے کہا عوام ،مسلح افواج ملکی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں،کسی بھی صورت امن و تحفظ پر آنچ نہیں آنے دینگے، افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہےں،ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
افغانستان نے سالمیت کو للکارا،منہ توڑ جواب دیا جائےگا،صدر،وزیراعظم


















