چمن، گھر میں سلنڈر دھماکہ، بچوں ،خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق،متعد دزخمی


چمن :(مشرق نیوز)چمن کے علاقے طور پل میں گھر کے کچن میں گیس سلنڈر دھماکہ ،بچوں ،خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 20 کلو وزنی گیس سلنڈر اچانک پھٹنے سے گھر کے کمرے منہدم ،قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،جاں بحق ہونےوالوں میں5بچے،خواتین بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا،بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گیس سلنڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے، حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔