عمران کی ہسپتال منتقلی میں علیمہ خان رکاوٹ بنیں، اندرونی کہانی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی میں علیمہ خان رکاوٹ بنیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان سے رابطہ کیا اور 14 فروری کو کہا 2ڈاکٹروں کے نام دےدیں تاکہ جیل بھیجا جا سکے تاہم علیمہ خان نے ڈاکٹروں کو جیل بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے پر زور دیا،علیمہ خان پی ٹی آئی دھرنوں کے دوران تمام معاملات سے آگاہ ،مرکزی قائدین سے مسلسل رابطے میں رہیں، بعد ازاں ایک اور رابطے میں بیرسٹر گوہر نے بتایا حکومت عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے پر آمادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کےلئے قاسم زمان پر اعتراض کیا اور مسلسل ڈاکٹر نوشیروان برکی کے نام پر اصرار کرتی رہیں ،معاملے پر کانفرنس کال بھی کی گئی ،پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی شریک تھے،پارلیمانی پارٹی متفق تھی علیمہ خان کے طرز عمل کے باعث عمران خان کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا،دوسری جانب ایاز صادق ،محسن نقوی مسلسل پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں رہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان کے علاج کیلئے ذاتی طور پر متعلقہ اداروں سے رابطے میں تھے۔