آئینی عدالت میں بھی آنکھوں کی 6/6 بینائی کا تذکرہ،جج کے دلچسپ ریمارکس


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئینی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران آنکھوں کی 6/6 بینائی کا تذکرہ ہوا۔

جوڈیشل الاونس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے وکیل صاحب آپ دور سے فائل دکھا رہے ہیں، میری نظر 6/6 نہیں ،نظر 6/6 بھی ہوتی تب بھی دور سے پڑھنا ممکن نہیں، وکلا دوربین یا ٹیلی سکوپ لے کر دور سے پڑھ سکتے ہوں گے، مجھ سے نہیں پڑھا جائے گا۔