برطانیہ میں پاکستانی سیاحوں کےلئے نیا ای ویزا سسٹم متعارف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)برطانیہ میں پاکستانی سیاحوں کےلئے نیا ای ویزا سسٹم متعارف، پاسپورٹ پر اب سٹیکر نہیں لگے گا بلکہ ویزا کی تصدیق ای میل کے ذریعے کی جائےگی۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا نئے سسٹم کے ذریعے پاکستانی زائرین درخواست آن لائن جمع کرائیں گے،پاسپورٹ واپس لینے کےلئے دوبارہ ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،نظام کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کو ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کیا جائے گا۔

جین میریٹ نے کہا پاکستانیوں کےلئے برطانیہ کا سفر اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ،نئے سسٹم سے وقت کی بچت ،استعمال انتہائی سادہ ،محفوظ ہو گا۔