تربت، بچوں،خواتین سمیت بلوچ خاندان کے 6افراد بے دردی سے قتل
تربت :(مشرق نیوز)تربت میں بچوں،خواتین سمیت بلوچ خاندان کے 6افراد بے دردی سے قتل،دہشتگردوں نے گھر کو مکینوں سمیت جلادیا۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پہلے مارٹر گولہ پھینکاپھر اندھا دھند فائرنگ کردی،خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،کمسن بچہ بھی شامل ہے بعدازاںدہشتگردوں نے گھر کو مکینوں سمیت آگ لگا دی،اطلاع ملتے ہی پولیس ،سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچیں ،نعشوں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
اہل علاقہ نے کہادہشتگرد بلوچ دشمنی کے علمبردار ہیں، اپنی سرزمین کے بیٹوں ،بیٹیوں کو آگ میں جھونکنے والے کسی کاز کے نمائندے نہیں ہو سکتے،وقت آ گیا انسانیت کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔


















