اچھرہ سب ڈویژن میں گلیاں گندے جوہڑ میں تبدیل، ایم ڈی واسا کا عوامی ریلیف کا منصوبہ ناکام

لاہور (قمر عباس نقوی /تصاویر: شاہنواز) ایم ڈی واسا لاہور کا عوامی ریلیف ناکام، اقبال زون ایکسین نمبر 2 کی نا اہلی کے باعث سب ڈویژن اچھرہ انتظامیہ کی بدترین غفلت بے نقاب گلیاں جوہڑ بن گئیں، عوام رل گئے، ریلیف صرف کاغذی دعوے ، انتظامیہ کی غیر ذمہ دارانہ رویے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی نقل مکانی پر مجبور۔وزیراعلیٰ پنجاب کا نکاسی اور فراہمی آب کی بنیادی سہولیات میں بہتری لانے کی خاطر ایل ڈی پی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے جو کہ اقبال زون ایکسین ٹو کی نا اہلی کی وجہ سے سب ڈویژن اچھرہ انتظامیہ کی غیر ذمہ درانہ رویے کی بھینٹ چڑ ھ گئے جبکہ مسلسل نااہلی، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ علاقہ میں مختلف مقامات سمیت شاکر روڈ اور اطراف کی گلیاں اور سڑکیں سیوریج کے گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ واسا حکام کے دعوے عملی طور پر مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں زمینی حقائق واسا کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکے ہیں اچھرہ کے متعدد علاقوں میں کئی کئی روز سے کھڑا سیوریج کا پانی واسا کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہری گندے، بدبودار پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں جبکہ متعلقہ سب ڈویژن کے افسران دفاتر تک محدود دکھائی دیتے ہیں عوامی شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں کیونکہ واسا عملہ یا تو آتا ہی نہیں یا محض نمائشی کارروائی کر کے چلا آتا ہے اہل علاقہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واسا لاہور سب ڈویژن اچھرہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے واسا صرف بل بھیجنا جانتا ہے، سہولت دینا نہیں جانتا ٹیکس اور بل دینے بدلے میں عوام کو گندگی اور بیماریاں ملتی ہیں علاقہ مکین گندے پانی کی وجہ سے نہ صرف آمدورفت شدید متاثر ہے بلکہ تعفن اور جراثیم کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے بچے، بزرگ اور مریض سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جبکہ کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے واسا کی کارکردگی صرف دعووں، بیانات اور فائلوں تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر واسا سب ڈویژن اچھرہ کس کو جوابدہ ہے اور عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنا کس کی ذمہ داری ہے تشویشناک امر یہ ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونا ادارہ جاتی نااہلی اور مبینہ لاپرواہی کا واضح ثبوت ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو شہریوں کا اداروں پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائیگا۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ایم ڈی واسا نے اس پر متعلقہ زونز انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ نکاسی اور فراہمی آب کی شکایات کو فی الفور حل کیا جائے۔ اچھرہ سب ڈویژن انتظامیہ سے اس صورتحال پر تفصیل لے کر عوامی ریلیف کو فوری فراہم کیا جائے گا۔ ایکسین اقبال زون نمبر 2طارق جمیل کی جانب سے اگر متعلقہ سب ڈویژنل افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اس پر ان کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی ہو گی۔