لاہور:(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے شرح سود سنگل ڈیجیٹل میں لائیں گے، حکومت24کروڑ لوگوں کو نوکریاں نہیں دے سکتی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان اکنامک گروتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاپرائیویٹ سیکٹر کے تجربے کی بدولت بزنس کمیونٹی کے مسائل بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں،2022 کے سیلاب پر بین الاقوامی برادری سے مدد حاصل کی گئی ،حالیہ سیلاب کے دوران مستحکم معاشی صورتحال کی وجہ سے وزیر اعظم نے کسی بین الاقوامی اپیل کی ضرورت نہیں سمجھی،ستمبر میں یورو بانڈ کی 500 ملین ڈالر ادائیگی کی گئی اب سٹیبلائزیشن سے گروتھ کی طرف بڑھنے پر توجہ دینگے۔
وزیر خزانہ نے کہا گروتھ ریٹ ڈیڑھ سے پونے 2فیصد تک جائےگا، ایکسپورٹس کو کم نہیں ہونے دیا گیا، بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر غور کرینگے،بڑھتی آبادی کے مسائل پر بھی تعاون کی ضرورت ہے،میں2سال سے تنخواہ نہیں لے رہا،سپر ٹیکس بھی ادا کر دیا،زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ،معیشت استحکام وترقی کی راہ پرگامزن ہے،معیشت کی ڈیجیٹلا ئزیشن سے شفافیت ،محصولات میں اضافہ ہو گا۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہا برا وقت دوبارہ نہیں آئے گا،سپر ٹیکس کی اقساط میں ادائیگی کا جائزہ لیں گے،وزیراعظم کنسٹرکشن سیکٹر کےلئے جلد ریلیف کااعلان کریں گے،آئی ایم ایف پاس نہیں آتا، خودجاتے ہیں،معاشی نظم و ضبط کیلئے سخت مگر ضروری فیصلے کیے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















