واشنگٹن نے ایران کیخلاف طویل جنگ کی تیاری شروع کردی،امریکی حکام

واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکی حکام نے کہاہے واشنگٹن نے ایران کیخلاف طویل جنگ کی تیاری شروع کردی، منصوبہ بندی پہلے کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ و وسیع ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 2امریکی عہدیداروں نے کہا ممکنہ آپریشن میں نہ صرف ایران کے جوہری انفراسٹرکچر بلکہ ریاستی و سکیورٹی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے میزائل پروگرام کو ایک بار پھر ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کسی بھی قسم کی مذاکراتی پیشکش ناقابل قبول ہے۔

عرب ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا میزائل پروگرام کسی بھی مذاکرات کی حدود میں نہیں آتا،فوج ہائی الرٹ،کسی بھی فوجی کارروائی پر فوری، فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا،بیرونی طاقتوں کو کسی بھی غلط حساب کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا،مذاکرات تب ممکن ہیں جب حقیقت پسندی پر مبنی ہوں اور غیر ضروری مطالبات سے گریز کیا جائے۔