سپریم کورٹ نے سائفر سمیت اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردئیے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے سائفر سمیت اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردئیے،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ18فروری کوسائفر کیس کی سماعت کرےگا، بنچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور ،اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے عمران،قریشی کی بریت کےخلاف اپیلوں پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی،توشہ خانہ کیس کافیصلہ معطل کرنے سمیت عمران،بشریٰ کے دیگر مقدمات بھی 3رکنی بنچ میں مقرر کر دیئے گئے،شہباز شریف کیخلاف ہتک عزت کیس ،9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل ہے۔