متروکہ وقف املاک بورڈ ،اہم فیصلوں کا آغاز، 27 افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(نمائندہ خصوصی) متروکہ وقف املاک بورڈ میں اصلاحاتی عمل کے تناظر میں اہم فیصلوں کا آغاز۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملک گیر دوروں کے بعد 27 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ تبدیل کئے گئے افسران فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے اور چارج سنبھالنے کے پابند بنائے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ایڈمن ڈاکٹر عادل خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عظمیٰ شہزادی ڈائریکٹر لیگل کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری، رشید احمد تونیو زونل ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب کو زونل ایڈمنسٹریٹر کراچی، تقرری کے منتظر نور اسلم خان کو زونل ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب، تنویر حسین زونل ایڈمنسٹریٹر کراچی/راولپنڈی کو سیکرٹری پی ایم ای آئی ایف لاہور، ارمان جلال ڈپٹی سیکرٹری لینڈ لاہور کو زونل ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ، عدنان احمد حسن زونل ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ کو او پی ایس بنیادوں پر زونل ایڈمنسٹریٹر لاہور، یاسر اصغر مونگا اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال کو او پی ایس بنیادوں پر زونل ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی، سمیرہ رضوی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ کو ڈائریکٹر لیگل، محمد اکرم جوئیہ زونل ایڈمنسٹریٹر لاہور کو ڈپٹی سیکرٹری لینڈ، تقرری کے منتظر منیر احمد کو او پی ایس بنیادوں پر ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز، عمر جاوید اعوان ڈپٹی سیکرٹری لاہور۔II کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال، تقرری کے منتظر آصف خان کو او پی ایس بنیادوں پے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اربن کراچی، محمد عبداللہ اویس کو سروے برانچ سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ، سہیل غنی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ملتان/سکھر کو او پی ایس بنیادوں پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور۔II، تقرری کے منتظر نوید غنی کواو پی ایس بنیادوں پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور۔I، ملک محمد اسماعیل اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد/ جھنگ کو او پی ایس بنیادوں پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ملتان، حسن امتیاز ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز کو او پی ایس بنیادوں پر ڈپٹی سیکرٹری راولپنڈی، بشارت علی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پشاور، محمد افتخار فاروقی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سکھر ، محمد ابراہیم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد، یار محمد سپریٹنڈنٹ راولپنڈی کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب، عبدالمتین بھٹی بورڈ سیل کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بہاولپور، بلال اسلم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پلازہ اسلام آباد، عمران اصف جنجوعہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پلازہ کو اے ڈی سی او لینڈ برانچ، سعید انور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل برانچ، سلامت علی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بہاولپور کو اسسٹنٹ انسپکٹر بہاولنگر تعینات کرنے کے علاوہ فلک شیر چٹھہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد کو اسسٹنٹ جھنگ کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔

















