کوئٹہ (مشرق نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن ردالفتنہ کے نمایاں ثمرات آنے شروع ہو گئے، علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں کامیاب ہونے لگیں، بلوچستان میں دہشت گردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہ نے ریاست پاکستان کے سامنے سرنڈرکردیا۔
میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرنڈر کرکے ہتھیار ڈال دیئے۔ سرنڈرکرنےوالا گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث رہا، سرنڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی جمع کرایا جبکہ میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا بھی اعلان کردیا۔
آپریشن ردالفتنہ کی بہترین حکمت عملی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔
بلوچستان میں بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

















