نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کی تقریر کے دوران سابق آرمی چیف جنرل منوج مکند نراوانے کی کتاب کا تذکرہ کرنے پر حکومتی اراکین بھڑک اٹھے اور راہول گاندھی کو بات کرنے سے روک دیا۔
کتاب سابق آرمی چیف کے فوجی کیریئر کے تجربات ،ملکی دفاعی حکمت عملی کے تجزئیے پر مشتمل ہے،راہول گاندھی نے تقریر کے دوران بھارت کی دفاعی تیاریوں پر سوال اٹھاتے ہوئے میگزین کے آرٹیکل کا حوالہ دیا ،راہول گاندھی نے بی جے پی رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں اقتباسات اس لیے پڑھنا چاہتا ہوں تاکہ آپ سمجھ سکیں کون محب وطن ہے اور کون نہیں۔
سابق بھارتی آرمی چیف کی کتاب پر تنازع، راہول گاندھی کو گفتگو سے روکدیا گیا


















