پاکستان دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: ملک احمد خان

لاہور (مشرق نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے واضح موقف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوچستان میں دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خا ن نے مزید کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ کل بھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افواج پاکستان، سیاسی جماعتیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بسنت کا رنگ ہوا میں پھیلنا چاہیے، کوئی بھی ایسی ڈور استعمال نہ کرے جس سے بجلی کی تنصیبات اور انسانی جان کو خطرہ ہو۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ بسنت خوشی کا تہوار ہے، اسے خوشی سے منایا جائے۔